غلطی سے ‘خرج ولم یعد ’ کا اندراج، دوبارہ مملکت واپسی ممکن، قہوہ میلہ، حائل سپورٹس کمپلیکس سمیت گزشتہ ہفتہ کی ویڈیوز
ہفتہ رفتہ کے دوران سعودی عرب کے اقامہ قوانین، تفریحی سرگرمیوں اور ملازمتوں وغیرہ سے متعلق مختلف موضوعات ناظرین کی خصوصی توجہ کا مرکز رہے۔
غلطی سے ‘خرج ولم یعد ’ کا اندراج ہوگیا، دوبارہ مملکت آسکتا ہوں؟:
'قانون کے مطابق خروج وعودہ پرجانے والوں کو چاہئے کہ وہ وقت مقررہ پرمملکت آئیں بصورت دیگر اگران پرخروج وعودہ کی خلاف ورزی درج ہوجاتی ہے تو اس صورت میں ان پرتین برس کی پابندی عائد کردی جاتی ہے‘۔
دنیا کا سب سے بڑا آؤٹ لیٹ :
سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے تحت ریاض میں دنیا کا سب سے بڑا آؤٹ لیٹ جاری ہے جہاں شہریوں سمیت غیر ملکیوں کی بڑی تعداد رعایتی میلے سے فائدہ اٹھا رہی ہے ۔
سعودی قہوہ کا عالمی دن منعقد:
جازان میں سعودی قہوہ کا عالمی میلہ منعقد ہوا جس میں سعودی قہوہ کے انواع و اقسام کا تعارف کیا گیا ۔
ریاض کتاب میلے میں سعودی قہوے کا پویلین:
ریاض میں منعقد کتاب میلے میں سعودی قہوہ کا تعارف کرانے کےلیے پویلین قائم کیا گیا ۔
حائل میں سپورٹس کمپلیکس کی مرمت کا کام مکمل:
حائل میں پرنس عبدالعزیز بن مساعد سپورٹس کمپلیکس کی مرمت کا کام مکمل ہو گیا ہے ۔ سٹیڈیم میں 12 ہزار شائقین کی گنجائش ہے ۔
الملہم کلب میں بازوں کی نیلامی کا تیسرا سیزن:
ریاض کے الملہم کلب میں بازوں کی نیلامی کا تیسرا سیزن جاری ہے ۔ نیلامی میں سعودی عرب سمیت مختلف ممالک سے خریدار شریک ہیں ۔
جدہ میں سعودی قہوہ فیسٹیول میں مختلف سرگرمیاں جاری:
وزارت ثقافت کی جانب سے جدہ میں سعودی قہوہ فیسٹیول جاری ہے ۔ فیسٹیول میں سعودی قہوہ کے مقابلے میں بھی ہو رہے ہیں۔
مخصوص افراد کا باسکٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر:
جدہ میونسپلٹی کے تحت مخصوص افراد کا باسکٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا جس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو میڈل اور ٹرافی دی گئیں۔
سعودی مرد و خواتین یوگا ریفریز کورس مکمل:
سعودی مردوخواتین کے پہلے بیج نے یوگا ریفریز کورس مکمل کر لیا۔ ٹریننگ میں 19 خواتین جبکہ تین مرد شامل ہیں ۔
حائل میں اجا و سلمی میلہ منعقد:
حائل میں اجا و سلمی میلہ منعقد کیا گیا ۔ اس پروگرام میں فن اور تاریخ کے حوالے سے مختلف سرگرمیاں رکھی گئی ہیں ۔
پرنس فیصل بن فہد واکنگ ٹریک کھول دیا:
جدہ میونسپلٹی نے شاطی محلے میں پرنس فیصل بن فہد واکنگ ٹریک کو مرمت کے بعد کھول دیا ہے ۔
رضاکاروں کی مدد سے مختلف پارکوں میں پانچ سو درخت:
مشرقی ریجن میونسپلٹی نے رضا کاروں کے تعاون سے مختلف پارکوں میں پانچ سو درخت لگائے ہیں ۔