اخلاقی اقدار نہ چھوڑیں، مودی
نئی دہلی.... وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ خواب دیکھنا اچھی بات ہے لیکن ہمیں اخلاقی اقدار سے منحرف نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی چھٹیوں میں لوگوں کو چاہئے کہ وہ اسپورٹس میں حصہ لیں۔ گھر کے قریبی علاقوں میں اپنے بچوں کے ساتھ جاکر کھیلیں ۔ اس مرتبہ نئے تجربات حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس بات میں کوئی حیرت نہیں ہونی چاہئے کہ جب میں ”من کی بات “ میں آپ سے کہوں کہ لوگوں نے مجھے موسم گرما کے بارے میں لکھنا شروع کردیا ہے۔