بستر، چھتیس گڑھ ..... حکومت نے چھتیس گڑھ کے بستر کے علاقے میں سڑک بنانے کا کام 2ہفتے کیلئے روک دیا ہے اور کہا ہے کہ فورسز پچھلے ہفتے 25اہلکاروں کے قتل پر ماﺅ باغیوں کے خلاف کارروائی کی تیاری کررہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس ، سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس ، انڈوتبتن بارڈر پولیس اور بارڈر سیکیورٹی فورس اس وقت صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں اور ساتھ ہی انٹیلی جنس بھی کررہی ہیں۔ آئندہ 48سے 72گھنٹوں میں ماﺅ باغیوں کے خلاف کارروائی شروع ہوجائیگی۔ اسپیشل ڈائریکٹر جنرل ڈی ایم اوستھی نے کہا کہ اس وقت ہم نے ساری توجہ آپریشنز پر مرکوز کررکھی ہے اور 30ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ یہ پوری فورس ماﺅ باغیوں کے خلاف کارروائی کریگی۔