Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

نومبر کے آخر تک درجہ حرارت میں واضح کمی کا امکان

مملکت میں درجہ حرارت ہر روز کے لحاظ سے کم ہوگا ( فائل فوٹو عاجل)
موسمیات کے سعودی مرکز نے کہا ہے کہ’ آئندہ ماہ نومبر کے آخر تک درجہ حرارت میں واضح کمی شروع ہونے کا امکان ہے‘۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے قومی مرکز کے تجزیہ نگارعقیل العقیل نے کہا کہ’ درجہ حرارت ہر روز کے لحاظ سے کم ہوگا۔ خاص طور پر مملکت کے وسطی اور شمالی علاقوں میں درجہ حرارت کے حوالے سے ہر دن فرق محسوس ہوگا۔‘ 
انہوں نے کہا کہ ’ درجہ حرارت میں کسی حد تک توازن محسوس کررہے ہیں۔ ریاض ریجن اور مملکت کے شمالی علاقہ جات کی آب و ہوا ان دنوں متوازن ہے‘۔

شیئر: