Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

چوہے کا سر دوسرے چوہے پر لگانے کا تجربہ کامیاب

روم..... اٹلی سے تعلق رکھنے والے نیورو سرجن سرجیو کینا ویرو دو سال قبل اس وقت دنیا بھر میں شہ سرخیوں میں نظر آئے جب انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بہت جلد ایک سر کا انسان دوسرے جسم میں لگانے کا تجربہ کرنے والے ہیں۔اور اب انہوں نے ایک چوہے کے سر کے اوپر دوسرا سر لگانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے اور ایک سر کے اوپر دوسرا سر لگا دیا ہے۔ سرجن شیاآپنگ رین کے ساتھ مل کر دو سروں والے چوہوں کی تیاری کا کامیاب تجربہ کیا گیاہے اور ا یسا کرنے والوں کی ٹیم نے اس طریقہ کار کو دیگر جانوروں پر بھی آزمایا ہے۔ان تجربات کے دوران بیشتر جانور چند دن ہی زندہ رہ سکے۔ جبکہ 2سروں والے چوہوں کی اوسط عمر 36 سال رہے گی، مگر انہیں زندہ رکھنا اطالوی سرجن کا مقصد نہیں بلکہ وہ ہر تجربے کے ساتھ اسے انسانوں پر آزمانے کےلئے ایک مکمل طریقہ کارتشکیل دے رہے ہیں۔
 

شیئر: