Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ظہران میں قہوے اور چاکلیٹ فیسٹول کا آغاز

فیسٹول میں 50 سے زیادہ سٹال لگائے گئے ہیں ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مشرقی ریجن کے شہر ظہران میں  قہوے اور چاکلیٹ فیسٹول کا آغاز ہوا ہے جو 9 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق کافی کے عالمی دن کی مناسبت سے الظہران ایکسپو سینٹر میں فیسٹول جاری ہے۔ 50 سے زیادہ سٹال لگائے گئے ہیں۔ قہوے اور چاکلیٹ کی دنیا کے اہم نام موجود ہیں۔
وزیٹرز کی تواضع ٹھنڈے اور گرم مشروبات سے کی جارہی ہے۔ قہوہ، چاکلیٹ تیار کرنے اور پیکنگ کے حوالے سے بھی معلومات دی جارہی ہیں۔

 قہوہ، چاکلیٹ تیار کرنے کے حوالے سے معلومات دی جارہی ہیں(فوٹو ایس پی اے)

مشرقی اور مغربی دنیا کی معروف مٹھائیاں  بھی سٹالز پر سجائی گئی ہیں۔ 
فیسٹول کا مقصد چاکلیٹ اور قہوے کے شائقین کو ایک چھت کے نیچے جمع کرنا اوروزیٹرز کو اس حوالے سے تبدیلیوں اور مصنوعات سے متعارف کرانا اور  چاکلیٹ اور قہوے کی زیادہ  سے زیادہ فروخت ہے۔

شیئر: