رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل محمد بن عبد الکریم العیسی کی جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ لانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے۔
جے یو آئی کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سمیت دیگر سعودی مہمان بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کا اتحاد اور وحدت وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہمیشہ سے برادرانہ رہے ہیں۔
ملاقات میں جے یو آئی کے سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور اور دیگر بھی موجود تھے۔