قطر:15سال پرانی گاڑیوں پر اضافی فیس کا فیصلہ واپس لیا گیا
دوحہ: قطری محکمہ ٹریفک نے 15سال پرانی گاڑیوں کے لائسنس پر اضافی فیس کا فیصلہ واپس لے لیا۔ اس سے قبل محکمہ ٹریفک نے فیصلہ کیا تھا کہ سال رواں سے 2002ءاور اس سے قبل ماڈل کی گاڑیوں کے لائسنس کی مدت ایک سال کے بجائے 6ماہ ہوگی اور تجدید فیس ایک سوریال کے بجائے 500ریال لی جائے گی۔ اب محکمہ ٹریفک نے کہاہے کہ 2002اور اس سے قبل کے ماڈل کی گاڑیوں پر اضافی فیس اور6ماہ کی مدت کے لائسنس کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔ 2002 اور اسے پہلے کا ماڈل رکھنے والے گاڑیوں کے مالکان نئی گاڑیوں کے مالکان کی طرح سو ریال فیس دے کر ایک سال کا لائسنس جاری کروا سکتے ہیں۔