Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی وزیر داخلہ سے بحرینی ہم منصب کی ملاقات

’دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور بحرین کے درمیان سیکیورٹی کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف سے بحرینی وزیر داخلہ جنرل شیخ راشد بن عبد اللہ آل خلیفہ نے ریاض میں ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں وزرائے داخلہ نے دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
دونوں وزرائے داخلہ نے متعدد امور کا جائزہ لیا اور سیکیورٹی کے شعبے میں باہم تعاون کو وسعت دینے پر بات چیت کی ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور بحرین کے درمیان سیکیورٹی کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
 
 

شیئر: