Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مسجد نبوی ریاض الجنہ میں خواتین کے لیے نماز اور زیارت کا نیا شیڈول

خواتین کے لیے صبح اور شام کے وقت زیارت کے لیے مختص کیے گئے ہیں( فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں مسجد نبوی کی انتظامیہ نے خواتین کے لیے ریاض الجنہ میں نماز اور زیارت کے نئے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔
خواتین کو اب صبح اور شام کے وقت زیارت کی اجازت دی گئی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’زائر خواتین صبح  چھ سے 11 بجے تک اور رات ساڑھے نو سے 12 بجے تک ریاض الجنہ میں نماز ادا کرسکتی ہیں۔‘
انتظامیہ نے بیان میں کہا کہ ’جمعے کو زیارت کا وقت الگ ہوگا۔ خواتین صبح چھ  سے نو بجے اور پھر رات ساڑھے نو سے 12بجے تک ریاض الجنہ میں نماز اور زیارت کرسکیں گی۔‘

شیئر: