Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

سعودی وزیر دفاع سے امریکی ہم منصب کا رابطہ، فوجی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال 

علاقائی و بین الاقوامی  پیش رفت پر بھی بات چیت ہوئی ہے( فائل فوٹوعرب نیوز)
سعودی وزیر دفاع شہزاد خالد بن سلمان اور امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن نے منگل کو ٹیلی فونک رابطے میں فوجی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’ امریکی وزیر دفاع کی طرف سے کیے جانے والے رابطے میں امریکہ اورسعودی عرب کے درمیان سٹراٹیجک شراکت، دونوں ملکوں کے درمیان عسکری و دفاعی شعبے میں تعاون اور اسے مضبوط بنانے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا‘۔ 
 اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اورعلاقائی و بین الاقوامی  پیش رفت پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔

شیئر: