Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
تازہ ترین

تبوک میں گداگری میں ملوث تین افراد گرفتار

’مذکورہ افراد سے تفتیش جاری ہے تاکہ ان کی حقیقی صورتحال کا علم ہو‘ (فوٹو: سبق)
تبوک پولیس نے مسجد اور پٹرول پمپ کے پاس گداگری کرنے والے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے ایک شخص کو پٹرول پمپ جبکہ دو افراد کو مسجد کے سامنے گداگری کرتے ہوئے ضبط کیا ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد سے تفتیش جاری ہے تاکہ ان کی حقیقی صورتحال کا علم ہو‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’گداگری سنگین جرم ہے جس پر سزا ہوسکتی ہے جبکہ غیر ملکی اس کا ارتکاب کرے تو اسے ملک سے بیدخل کیا جاتا ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’گداگری کے انسداد کے لیے ضروری ہے کہ تمام شہری و غیر ملکی ان کے ساتھ ہمدردی نہ کریں‘۔
’صدقات کے خواہشمند ملک میں موجود اجازت یافتہ اداروں میں جاکر رقوم جمع کرسکتے ہیں‘۔

شیئر: