Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

سعودی نائب وزیر خارجہ سے یوکرین کے سفیر کی ملاقات

علاقائی اور بین الاقوامی  پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ ولید بن عبدالکریم الخرجی سے اتوار کو ریاض میں مملکت میں یوکرین کے سفیر اناتولی پیٹرنکو نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے ساتھ باہمی دلچسپی کی علاقائی اور بین الاقوامی  پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر خارجہ ولید بن عبدالکریم الخرجی سے اتوار کو مملکت میں پولینڈ کے ناظم الامور نے بھی ملاقات کی ہے۔

شیئر: