Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

کوئی جھوٹا ہماراوزیراعظم نہیں ہو سکتا،عمران خان

اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی جھوٹا ملک کا وزیر اعظم نہیں بن سکتا۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ 5 ججوں نے پانامہ کیس میں قطری خط کومسترد کردیا۔جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نواز شریف نے جھوٹ بولا اورکوئی جھوٹا ہمارا وزیر اعظم نہیں ہوسکتا۔عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کی گو نوازگو مہم کے سلسلے کے پہلے جلسے میں عوام کی ریکارڈ تعداد نے شرکت کی جس پر شکر گزار ہوں۔ قبل ازیں اسلام آباد میں بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 10 ارب روپے کی پیش کش کے دعوے پر اب بھی قائم ہوں ۔ آفر کرنے والے شخص کا نام عدالت میں بتاوںگا اور اس پاکستانی تاجر کے تحفظ کیلئے عدالت سے درخواست بھی کروںگا۔انہوں نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میرے دعوے کے خلاف اربوں روپے ہرجانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت کے سامنے دبئی میں بیٹھے اس شخص کا نام بتاوں گا جس نے مجھے رقم کی پیش کش تھی، جس کے بعد شریف خاندان کے مزید لوگ اس معاملے میں پھنس جائیں گے۔ عمران خان نے پانامہ کیس کے حوالے سے کہا کہ 2 ججوں کے مطابق نوازشریف صادق اور امین نہیں رہے جبکہ 3 ججوں نے نوازشریف کوجھوٹا کہا اور جے آئی ٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔عمران نے جلسے کے دوران خواجہ آصف کی پانامہ کیس سے متعلق اسمبلی کی تقریر سمیت دیگر آڈیوز بھی سنوائیں۔عمران خان نے وزیراعظم کا سوشل بائیکاٹ کرنے کی بھی اپیل کی اور کہا کہ گو نواز گو ہر پاکستانی کا نعرہ ہون چا ہئیے۔

 

شیئر: