کراچی... کراچی میں آئی آئی چندریگرروڈ پر کثیر منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ۔ہفتے کی صبح عمارت کی 16ویں منزل پر واقع دفتر میں آگ لگی۔ فائر بریگیڈ کے پاس اسنارکل ہی نہیں تھی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کی کئی منزلوں کو لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ میئر کراچی وسیم اختر نے جائے وقوعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 8سال میں محکموں کاستیاناس ہوگیا۔ پورے کراچی میں عمارتوں کا انبار لگادیا گیا لیکن فائر بریگیڈ کے لئے نئے آلات نہیں خریدے گئے۔وسیم اختر نے حکومت سندھ پر الزام عائد کیا کہ وہ عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہے۔ کم وسائل کے باوجود فائر بریگیڈ کا عملہ اپنی جانوں پر کھیل کر لوگوں کی جانیں بچارہا ہے۔ بلدیاتی اداروں کے پاس فنڈز نہ ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے۔شہری حکومت کے پاس اسنارکل خریدنے کے بھی پیسے موجود نہیں۔