Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

امریکہ نے پاکستان پر واجب الادا قرض کی واپسی موخر کر دی

پیر کو انٹونی بلنکن نے فوڈ سکیورٹی کی مد میں پاکستان کے لیے ایک کروڑ ڈالر کی امداد کا بھی اعلان کیا تھا۔ (فوٹو: اے پی)
امریکہ نے پاکستان پر واجب الادا 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے قرض کی واپسی موخر کر دی ہے۔
جمعے کو پاکستان میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے آج جی20 کے قرض منسوخ  پروگرام کے تحت دوسرے امریکہ-پاکستان دو طرفہ معاہدے پر دستخط کیے، جس سے پاکستان کو امریکی قرضوں میں ریلیف کے طور پر 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر فراہم کیے گئے ہیں۔‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ہماری ترجیح پاکستان میں وسائل کو اس سمت موڑنا ہے جہاں ان کی ضرورت ہے۔‘
واضح رہے اس سے قبل پیر کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے واشنگٹن میں ملاقات کے بعد فوڈ سکیورٹی کی مد میں پاکستان کے لیے ایک کروڑ ڈالر کی امداد کا بھی اعلان کیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ نے انسانی امداد کی مد میں پاکستان کو پانچ کروڑ 60 لاکھ ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے اور امدادی سامان سے بھرے 17 طیارے بھیج دیے ہیں اور ساتھ ہی طویل المدتی بنیادوں پر مدد کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

شیئر: