Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی عسیر میں فوڈ گودام کے خلاف کارروائی

اتھارٹی کی ٹیموں نے 55 ٹن غیرمعیاری غذائی اشیا ضبط کیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے عسیر ریجن میں بغیرپرمٹ کام کرنے والے  ایک فوڈ گودام کو چھاپہ مہم کے بعد بند کر دیا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایس ایف ڈی اے نے جمعرات کو بتایا ہے کہ عسیر ریجن میں کھانے پینے کی اشیا کے گودام کو بند کیا گیا ہے اس کے پاس نہ صرف یہ کہ پرمٹ نہیں تھا بلکہ  اس میں کھانے پینے کی اشیا انتہائی خراب طریقے سے ذخیرہ کی گئی تھیں۔ 
ایس ایف ڈی اے نے بتایا کہ  گودام سے 55 ٹن غذائی اشیا ضبط کی گئیں۔ اس کے بعد اس کے خلاف قانونی کارروائی کر دی گئی۔

شیئر: