Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

 شاہ سلمان مرکز کی بنگلہ دیش میں طبی خدمات

طبی ٹیم نے موتیا کے مرض میں مبتلا 414 افراد کے آپریشن کیے(فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات بنگلہ دیشی شہر نواب گنج میں بینائی کے امراض کے علاج کے لیے رضاکارانہ  پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔  
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز 23 ستمبر سے  یکم اکتوبر تک سعودی رضاکارانہ  ’نور‘ پروگرام کے تحت بینائی کے امراض میں مبتلا افراد کی مدد کررہا ہے۔ 
سعودی رضاکاروں نے 23 مئی کے بعد سے لے کر اب تک 4066 افراد کا طبی معائنہ کیا۔  1399 بینائی کے چشمے تقسیم کیے اور  موتیا کے 414 آپریشن کیےگئے جو کامیاب رہے۔ 
یاد رہے کہ شاہ سلمان مرکز متعدد برادر اور دوست ممالک میں محدود آمدنی والے خاندانوں کی مدد کے لیے اس قسم کی رضاکارانہ خدمات فراہم کررہا ہے۔ 
 

شیئر: