Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

عمران خان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو وزیراعظم مقرر ہونے پر مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل باجوہ نے بھی محمد بن سلمان کو وزیراعظم تقرری پر مبارک باد دی تھی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو وزیراعظم مقرر ہونے پر مبارک باد دی ہے۔
ٹوئٹر پر عمران خان نے لکھا کہ  ’مملکتِ سعودی عرب کا وزیراعظم مقرر کیے جانے پر ولی عہد محمد بن سلمان کو بہت مبارک! آپ کی دوستی اور معاونت پاکستان کے لیے انمول ہے اور آپ اپنے ویژن کی بنا پر مملکت کو ایک نئے دور سے روشناس کرائیں گے۔
بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی محمد بن سلمان کو وزیراعظم تقرری پر مبارک باد دی تھی۔

عربی میں کی گئی ایک ٹویٹ میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو سعودی عرب کے وزیراعظم کے طور پر تقرری کے موقع پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی کامیابی اور برادر ملک سعودی عرب کے لیے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی قیادت میں مزید ترقی اور خوش حالی کے لیے دعا گو ہوں۔

شیئر: