Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شیخ ابوبکر الجزائری کی حالت اطمینان بخش ہے، اسپتال انتظامیہ

مدینہ منورہ: جلیل القدرعالم دین اور مسجد نبوی کے معروف مدرس شیخ ابو بکر الجزائری کی وفات کی خبر بے بنیا دہے۔ یہ بات مدینہ منورہ میں نیشنل گارڈ اسپتال انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہی۔ اعلامیہ میں کہا ہے کہ شیخ ابوبکر الجزائری کی حالت اطمینان بخش ہے ۔ ان کی صحت بہتر ہورہی ہے۔ سوشل میڈیا میں شیخ کی صحت کے متعلق جو کچھ کہا جارہا ہے وہ بے بنیاد ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے شیخ کے چاہنے والوں کو اطمینان دلایا کہ ان کی حالت بہتر ہورہی ہے۔ شوسل میڈیا میں بے بنیاد خبریں پھیلانے سے شیخ کے خاندان اور لاکھوں چاہنے والوں کوصدمہ ہوا ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: