Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ابوظبی میں ہسپتال کے باہر گاڑی پلر سے ٹکرا گئی، دو ہلاک

ڈرائیورکے گاڑی پر کنٹرول کھو دینے کے باعث حادثہ پیش آیا(فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں ابوظبی کے کلیفلینڈ کلینک ہسپتال کے باہر بدھ کی صبح ایک گاڑی کنکریٹ پلر سے ٹکرا گئی۔ دو افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق محکمہ ٹریفک نے بیان میں کہا کہ’ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈرائیورکے گاڑی پر کنٹرول کھو دینے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ گاڑی ٹریک سے ہٹ کر ہسپتال کے استقبالیہ کے سامنے کنکریٹ پلر سے ٹکرا گئی‘۔ 
محکمہ ٹریفک کے کنٹرول سینٹر نے اطلاع ملتے ہی پولیس، ایمبولینس اور امدادی ٹیم جائے وقوعہ روانہ کیں۔ حادثے میں زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔ 
ابوظبی پولیس نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں پر زور دیا ہے کہ وہ احتیاط سے گاڑی چلائیں اور قوانین کی پابندی کریں تاکہ ٹریفک حادثات سے بچا جاسکے۔

شیئر: