Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

شارجہ میں اماراتی خاتون کے ہاں تین بچوں کی ولادت 

ہسپتال کے مطابق ماں اور تینوں بچوں کی مکمل طبی نگہداشت کی جاری ہے( فوٹو ٹوئٹر) 
متحدہ عرب امارات میں شارجہ کے سپیشلسٹ برجیل ہسپتال میں 35 سالہ اماراتی خاتون کے ہاں آپریشن کے ذریعے 3 بچوں غیث، شموح اور شیخہ کی ولادت ہوئی ہے۔
تینوں بچوں کی دو، دو منٹ کے وقفے سے ولادت ہوئی تاہم تینوں ہم شکل نہیں  ہیں۔ یہ پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے کہا کہ ماں اور تینوں بچے صحت یاب ہیں۔  ان کی مکمل طبی نگہداشت کی جاری ہے۔ 
 پہلی بچی غیث کا وزن  1.390 کلو گرام، دوسری بچے شموخ کا وزن 1.450 کلو گرام جبکہ تیسری بچی شیخہ کا وزن  1.650 کلو گرام ہے۔ 
 ھسپتال کی کنسلٹنٹ ڈاکٹر منی سعد نے بتایا کہ ’یہ اماراتی خاتون کے یہاں پہلی ولادت ہے اور یہ کیس نارمل نہیں تھا۔‘

شیئر: