Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

امت کی کامیابی و ترقی توحید خالص اور عمل صالح میں ہے ، خطبات جمعہ

  مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ..... امام و خطیب مسجد الحرام شیخ ڈاکٹر خالد الغامدی نے کہا ہے کہ معرفت الہی ہی درحقیقت توحید خالص ہے ۔ جس کے دل میں یہ معرفت گھر کر گئی اس نے رب تعالیٰ کے اسماءالحسنیٰ اور الہیٰ صفات کو پہچان کراس کے مطابق اپنے عمل کو خالص رب کی رضا کےلئے مخصوص کر لیا یہی راہ نجات ہے ۔ جو اس منزل کو پالیتا ہے اس کا دل نو ر توحید سے منور ہو جاتا ہے ۔ اس کی عبادت میں چاشنی اور خلوص پیدا ہو جاتا ہے۔ وہ اپنی عبادت خالصتاً رب تعالیٰ کی رضا کےلئے مخصوص کردیتا ہے اور اگرسوال کرتا ہے تو صرف اللہ تعالیٰ سے، عبادت کرتا ہے تو اسکی رضا حاصل کرنے کےلئے ۔ خطیب حرم نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مومن بندوں کےلئے جس جنت کا وعدہ فرمایا ہے اس تک پہنچنے اور حاصل کرنے کےلئے دنیاوی زندگی امتحان گاہ ہے جس میں کامیاب و کامران ہونے والوں کو ہی اخروی اور ابدی جنت ملے گی جس کی وسعت زمینوں اور آسمانوں پر محیط ہے ۔ خطبہ جمعہ میں خطیب حرم نے مزید کہا اللہ تعالیٰ کے یہاں 2 جنت ہیں۔ ایک " جنت معجلہ " دنیا ہے جو درحقیقت اخروی جنت تک پہنچنے کا راستہ ہے جس پر کامیابی سے گزرنے والا ہی اخروی اور ابدی حیات میں جنت کا مستحق ہو گا ۔ بے شمار افراد ایسے ہیں جو جنت معجلہ " دنیا " سے کوچ کر گئے مگر انہو ںنے جنت معجلہ کا ذائقہ نہیں چکھا کیونکہ انکی ارواح خشک اور دل زنگ آلود ہو چکے تھے وہ دنیاوی شہوتوں و لذتوں اور شبہات میں بھٹکے ہوئے تھے اسی وجہ سے انہو ںنے جنت معجلہ کاذائقہ نہیں چکھا اور اس راہ پر نہیں چلے جو ابدی جنت کے حصول کی راہ ہے ۔ شیخ حرم نے مزید کہا توحید الہیٰ دراصل وہ معرفت حق ہے جس کے بعد انسان کا ایمان و یقین کامل ہو جاتا ہے کہ رب تعالی کے علاوہ کوئی عبادت کےلئے نہیں ۔ یہ جذبہ ہی انسان کے دل و دماغ میں رب تعالیٰ کی عظمت اور کبریائی کا قائل کرتا اور انسان کا یقین اس امر پر پختہ ہو جاتا ہے کہ وہی ذات اقدس ہی عالم الغیب اور لائق عبادت ہے ۔ راسخ عقیدہ توحیدکے حامل شخص کو گمراہ کن خیالات اور شیطانی افکار گمراہ نہیں کرتے کیونکہ وہ راہ حق کا مسافر ہوتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ رب تعالیٰ اپنے بندوں کو اس بات کا حکم فرماتے ہیں کہ وہ معرفت حق کو پہچانیں اور راہ حق کو اختیار کریں ۔خطبہ جمعہ میں خطیب حرم نے فلاحی کاموں ، دعوة و تبلیغ سے منسلک ، ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد اور اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ جس اہم ذمہ داریوں سے تعلق رکھتے ہیں ان امور کا خاص خیال رکھیں کہ اگر آپ ان اہم امور کو پس پشت ڈالتے ہوئے فروعی اختلافات کا شکار ہو جائیں تو نقصان کس قدر عظیم ہو گا ۔ ہماری امت کی اصلاح و کامیابی صرف اور صرف خالص عمل توحید، معرفت الہیٰ اور رب تعالیٰ سے مکمل تعلق سے ہی ہے ۔ دوسری جانب مسجد نبوی الشریف کے امام و خطیب شیخ حسین آل الشیخ نے خطبہ جمعہ میں کہاکہ ملت اسلامیہ کی فلاح اور استحکام حقیقی اسلامی شریعت کی پاسداری اور اس پر کما حقہ عمل کرنے میں ہی ہے ۔ رب تعالی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے جو شریعت ہمارے لئے بھیجی۔ اس پر مکمل طور پر عمل کرنے میں ہی ہماری فلاح وترقی ہے اور ہمارے لئے رب تعالیٰ کا حکم ہے ۔ 
 

شیئر: