Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 25 اکتوبر ، 2025 | Saturday , October   25, 2025
ہفتہ ، 25 اکتوبر ، 2025 | Saturday , October   25, 2025

سعودی ولی عہد کی طرف سے شاہ حمد کے اعزاز میں عشائیہ

’قصر السلام میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی ہے‘ ( فوٹو: واس)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جدہ کے قصر السلام میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی ہے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ حمد کو سعودی عرب میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے دوسرے ملک میں ہیں۔
بعد ازاں ولی عہد نے شاہ حمد کے اعزاز میں شاندار عشائیہ دیا جس میں ہمراہ وفد کے علاوہ سعودی حکام بھی شامل تھے۔

شیئر: