Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

سعودی عرب میں سب سے زیادہ اور کم درجہ حرارت کن شہروں میں

اتوار کو مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا( فائل فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ  اتوار 25 ستمبر کو سعودی عرب کا گرم ترین شہر ینبع رہا ہے۔
عاجل ویب سائٹ  کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ’ اتوار کو سب سے زیادہ درجہ حرارت ینبع میں 42 سینٹی گریڈ جبکہ ابہا  اور باحہ میں سب سے کم درجہ حرارت 17 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے‘۔ 
قومی مرکز نے بتایا کہ’ مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ، مدینہ منورہ، دمام اور الاحسا میں 40 سینٹی گریڈ رہا ہے۔ 

شیئر: