سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سنیچر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیشن کے دوران پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے مضبوط تعلقات،ان کی سپورٹ اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشترکہ دلچسپی کے نمایاں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان اور برادرعوام کی معیشت کی سپورٹ کےلیے سعودی عرب کے موقف کی توثیق کی ہے۔
اس موقع پر وزارت خارجہ کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹرعبدالرحمن الرسی اور وزارت خارجہ دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن داود بھی موجود تھے۔