Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

ابوظبی کے صنعتی علاقے میں آتشزدگی پر قابو پالیا گیا

ابوظبی پولیس کا کہنا ہے کہ’ آتشزدگی کے واقعہ کی ابتدائی تحقیقات کی جارہی ہیں‘۔( فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی کے صنعتی علاقے المفرق میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس پر سول ڈیفینس کی ٹیموں نے فوری طور پر قابو پالیا۔
ابوظبی سول ڈیفینس کے ٹوئٹر اکاونٹ پر بیان میں کہا گیا کہ’ ابوظبی پولیس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو سنیچر کی صبح ایک گیس ری فلنگ سٹیشن پر آتشزدگی کی اطلاع ملی تھی۔
سول ڈیفنس کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر فوری کارروائی کی اور آگ پر قابو پالیا۔
ابوظبی پولیس نے بیان میں کہا کہ’ آتشزدگی کے واقعہ کی ابتدائی تحقیقات کی جارہی ہیں‘۔

شیئر: