سبق ویب سائٹ کے مطابق اسی طرح قاہرہ میں اہرامات مصر اور قاہرہ ٹاور کو کو بھی سبز رنگ سے مزین کرتے ہوئے سعودی یوم الوطنی پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔
اردن میں سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دار الحکومت عمان کی اہم عمارتوں کے علاوہ عبدون پل کو سبز رنگ سے مزین کردیا۔
اسی طرح بحرینی دارالحکومت منامہ کی اہم تنصیبات اور عمارتوں کے علاوہ تجارتی مراکز میں سعودی پرچم کے رنگ چھائے رہے جبکہ متعدد شاپنگ مالز میں جشن بھی منایا گیا۔
ادھر کویت میں سعودی یوم الوطنی کی خوشی میں کویت ٹاورز کو سبز رنگ سے سجا دیا گیا جبکہ ایئرپورٹ پر سعودی عرب سے آنے والے مسافروں کے لیے خصوصی جشن منایا گیا۔