Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

ولی عہد سے یوکرینی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق یوکرینی صدر نے قیدیوں کے تبادلے کے عمل کے حوالے سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور مشرقی وسطی ہی میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں مملکت کے کردار کی اہمیت کوتسلیم کیا۔
ٹیلی فونک گفتگو میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس امر کی یقین دہانی کرائی کہ مملکت مسئلہ کے سیاسی حل کے لیے بین الاقوامی سطح پر اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔

شیئر: