Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

 سعودی شوری کے سربراہ کی مسقط میں اپنے ہم منصب سے ملاقات 

باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی صدر شوری شیخ ڈاکٹرعبداللہ بن محمد بن ابراہیم آل الشیخ نے پیر کو مسقط میں سلطنت عمان کی مجلس شوری کے صدر شیخ خالد بن ھلال المعولی سے ملاقات کی ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انہوں نے سعودی عرب اور سلطنت عمان کی باہمی دلچسپی کے متعدد امور کا جائزہ لیا۔
مختلف شعبوں خصوصا دونوں ملکوں کی مجالس شوری کے تعلقات زیر بحث آئے۔ ہر سطح پر مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

جی سی سی ممالک کے اجلاس کے ایجنڈے پر موجود امور کا جائزہ لیا گیا ہے(فوٹو ایس پی اے)

فریقین نے جی سی سی ممالک کی مجالس شوری اور قومی اسمبلیوں کے 16 ویں سیشن کے اجلاس کے ایجنڈے پر موجود امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ 
اس موقع پر سیکریٹری جنرل شوری و رکن پارلیمانی رابطہ کمیٹی محمد المطیری اور شوری کی متعدد کمیٹیوں کے ممبران ڈاکٹر ابراہیم النحاس، ڈاکٹر طارق الشمری، ڈاکٹر حسن آل مصلوم اور دونوں ممالک کی مجالس شوری کے متعدد عہددیدار بھی موجود تھے۔

شیئر: