Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
تازہ ترین

کنگ عبدالعزیز رائل نیچر ریزرو ڈیولپمنٹ اتھارٹی کےلیے عالمی تنظیم کی رکنیت

عالمی تنظیم کی کانفرنسوں اور میٹنگوں میں شرکت کا موقع ملے گا۔( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز رائل نیچر ریزرو ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو جنگلی حیاتیات کی عالمی تنظیم انٹر نیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر( آئی یو سی این ) کی رکنیت دی گئی ہے۔
عالمی معیار کے مطابق جنگلی حیاتیات کے تحفظ، ماحولیاتی توازن کی بحالی اور مقامی لوگوں کو جنگلی حیاتیات کے تحفظ میں شریک کرنے پر رکنیت دی گئی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کنگ عبدالعزیز رائل نیچر ریزرو ڈیولپمنٹ اتھارٹی مملکت بھر میں پہلا شاہی قومی جنگل کا محافظ ادارہ ہے جسے انٹر نیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچرکی رکنیت ملی ہے۔ 
عالمی تنظیم کی رکنیت کے باعث جنگلی حیاتیات سے متعلق عالمی ڈیٹا اور تنظیم کے 18 ہزار ماہرین کے خیالات سےاستفادہ کرسکے گا۔
عالمی تنظیم کا رکن بننے کے بعد ادارے کو عالمی تنظیم کی کانفرنسوں اور میٹنگوں میں شرکت کا موقع ملے گا۔
 رکن اداروں کے ساتھ تجربات کے تبادلے اور ان کی شراکت سے سکیمیں قائم کرنے کی سہولت بھی ہوگی۔ عالمی تنظیم ہر چار سال میں کانفرنس کا اہتمام کرتی ہے۔

شیئر: