Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 13 اگست ، 2025 | Wednesday , August   13, 2025
بدھ ، 13 اگست ، 2025 | Wednesday , August   13, 2025
تازہ ترین

کویتی فوجی نے فائرنگ کرکے ساتھی کو ہلاک کردیا

اہلکار کو گرفتار کرکے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا(فائل فوٹو مزمز)
کویت میں جنرل سٹاف آف دی آرمی کے ماتحت ایک کیمپ میں کویتی فوجی اپنے ساتھی کی’ فائرنگ‘ سے ہلاک ہوگیا۔
کویتی جریدے ’الرای‘ کے مطابق کویتی جنرل ہیڈ کوارٹر نے بیان میں کہا ہے کہ’ اتوار کی صبح ایک فوجی اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا‘۔
فائرنگ کرنے والے اہلکار کو گرفتار کرکے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا، اس سے پوچھ گچھ  کے دوران واقعہ کی تفصیلات اور اسباب دریافت کیے جارہے ہیں۔
کویتی جنرل ایچ کیو نے ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا صارفین سے کہا کہ ’وہ اس قسم کے واقعات کے بارے میں سرکاری ذرائع پر انحصار کریں‘۔
’ غیر ذمہ داراداروں کی جانب سے جاری اور پھیلائی جانے والی خبروں پر توجہ نہ دی جائے۔ سرکاری ذرائع سے درست معلومات مل سکتی ہیں‘۔

شیئر: