Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

قومی پرچم کی بے حرمتی پر ایک برس قید اور تین ہزار ریال جرمانے کی سزا ہے

قانون میں قومی پرچم اور ملکی علامتوں کی بے حرمتی کی سزا واضح ہے (فائل فوٹو عرب نیوز)
عاجل نیوز کے مطابق سعودی ٹی وی الاخباریہ کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’قانون کی شق 20 میں قومی پرچم اور ملکی علامتوں کی بے حرمتی کرنے کی سزا واضح کی گئی ہے‘۔
واضح رہے وزارت تجارت کی جانب سے اس حوالے سے تجارتی اشیا کی ترویج واشاعت کےلیے قومی پرچم اور ملکی علامتوں کے علاوہ  کلمہ طیبہ تحریرکرنے کی ممانعت کے بارے میں واضح طور پراحکامات جاری کیے گئے ہیں۔ 
وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب کے قومی دن یا اس کے علاوہ  تجارتی اشیا پرمملکت کا پرچم یا سعودی عرب کے قومی نشانات استعمال کرنے کی قطعی اجازت نہیں دی جائے گی۔  

شیئر: