اسلام آباد... وزیر عظم نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا جس میں کہا گیاکہ پانامہ کیس میں خاموش رہنے کے لئے10 ارب روپے کی پیشکش کی گئی تھی ۔ مشارتی اجلاس میں وفاقی وزراءاور قانو نی ماہرین نے شرکت کی۔ شرکاءنے کہا کہ عمران خان سچے ہیں تو ثبوت پیش کریں۔ دعویٰ سچ ثابت نہ کیا تو ان خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے۔ ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین نے کہا کہ جھوٹ بولنے پر عمران خان آرٹیکل 62، 63 کے تحت نااہل ہو سکتے ہیں۔ اجلاس میں پانامہ کیس پر بھی غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ جے آئی ٹی کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔ اس موقع پر نواز شریف نے عمران خان کا دعوی مسترد کردیا اور کہا کہ جھوٹے الزام لگانے والوں کو پہلے بھی ناکامی ہوئی اور آئندہ بھی ہو گی۔ حکومت جے آئی ٹی میں اپنا بھرپور دفاع کرے گی۔انہوں نے کہا کہ خود کو ہمیشہ عدالت اور عوام کے سامنے احتساب کے لئے پیش کیا ہے۔ جھوٹ اور بہتان ہمیشہ ناکام ہوئے ہیں۔