Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
تازہ ترین

سعودی ولی عہد کی شہزادہ ولیم کو پرنس آف ویلز کے تقرر پر مبارکباد

برطانیہ کی مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔(فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے برطانوی شہزادہ ولیم کو ’پرنس آف ویلز‘ کے تقرر پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے تخت برطانیہ کے جانشین کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ان کی اچھی صحت کے ساتھ برطانیہ کی مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
شہزادہ ولیم کو گزشتہ ہفتے برطانوی ملکہ الزبتھ کی وفات کے بعد پرنس آف ویلز کا خطاب دیا گیا تھا جو ان کے والد شہزادہ چارلس نے پچاس برس سے زیادہ عرصے تک اپنے پاس رکھا تھا۔

شیئر: