راولپنڈی ...چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹینٹ جنرل بلال اکبر کی سربراہی میں پاک فوج کے کے وفد نے افغانستان کا دورہ کیا۔ قائم مقام وزیر دفاع طارق شاہ بہرامی اور افغان آرمی چیف جنرل محمد شریف یفتالی سے ملاقات کی۔ دو طرفہ سرحدی تعاون کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ افغان حکام کو یقین دہانی کرائی گئی کہ پاکستانی سرحد پر پاک فوج کا مکمل کنٹرول ہے ۔ پاکستان کی زمین افغانستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دہشت گرد مشترکہ خطرہ ہیں، انہیںشکست دی جائے گی۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر پاک فوج کے وفد نے افغانستان کا دورہ کیا۔