Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025
تازہ ترین

بحرین میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق

مریض کو آئسولیٹ کرتے ہوئے علاج شروع کردیاگیا(فوٹو، ٹوئٹر)
بحرینی وزارت صحت کا کہنا ہے منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے ایک غیرملکی میں منکی پاکس  کا وائرس پایا گیا۔
بحرینی خبررساں ایجنسی ’بنا‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے ایک 29 سالہ غیرملکی میں منکی پاکس کی علامات پائی گئی تھیں ۔
غیرملکی کا لیبارٹری ٹیسٹ کرنے پروائرس کی تصدیق ہوئی۔ مریض کو فوری طورپرآئسولیٹ کرتے ہوئے مقررہ علاج فراہم کیاجارہا ہے۔
بحرینی وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں منکی پاکس کے پہلے کیس کے سامنے آنے کے ساتھ ہی وزارت مقررہ ضوابط کے تحت احتیاطی تدابیر اختیار کیے ہوئے ہے۔ اس ضمن میں شہریوں اورمقیم غیرملکیوں کی حفاظت وزارت کی اولین ترجیح ہے۔
منکی پاکس سے بچاو کےلیے وزارت صحت کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی جاتی ہیں جن پرعمل کرنے سے مہلک مرض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

شیئر: