Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سینٹرل لندن میں دو پولیس اہلکار چاقو حملے میں زخمی

پولیس نے بتایا کہ دونوں اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی صحت سے متعلق معلومات کا انتظار ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
لندن پولیس نے کہا ہے کہ اس کے دو اہلکار چاقو زنی کی ایک واردات میں زخمی ہو گئے ہیں۔
 خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق چاقو زنی کا یہ واقعہ جمعے کو سینٹرل لندن میں پیش آیا۔
میٹروپولیٹن پولیس نے کہا ہے کہ ’ان پولیس اہلکاروں کو صبح چھ بجے مصروف ترین سیاحتی مقام لیسٹر سکوائر میں حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’اس کی دہشت گردی کے واقعے کے طور پر تحقیقات نہیں ہو رہیں۔‘ 
پولیس نے بتایا کہ دونوں اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی صحت سے متعلق معلومات کا انتظار ہے۔
دوسری جانب ایک مشتبہ شخص کو ایک ایمرجنسی ورکر کو جسمانی نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ان حالات کی چھان بین کر رہے ہیں جن میں واقعہ پیش آیا۔
لندن میں چاقو زنی کا یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب بہت بڑی تعداد میں لوگ آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کے لیے جمع ہیں۔ تاہم یہ واقعہ ان مقامات میں پیش نہیں آیا جہاں لوگ ملکہ کو الوداع کہنے کے لیے موجود ہیں۔

شیئر: