Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

پی آئی اے نے چین جانے والے پاکستانی طلبہ کیلئے ٹکٹ سستے کر دیے

طالب علموں کے لیے سامان کے وزن کی حد کو بڑھا کر 80 کلوگرام کردیا گیا ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے پاکستان سے چین جانے والے طالب علموں کے کرائے میں 22 فیصد کمی کردی ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق بدھ کو پاکستان کی قومی ایئرلائن نے پاکستان سے چین جانے والے طالب علموں کے ٹکٹوں کی قیمت میں مزید 12 فیصد کردی ہے جس کے بعد قیمتوں میں مجموعی کمی 22 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے ٹکٹوں کی قیمت میں کمی ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب چین جانے کی خواہش رکھنے والے پاکستانی طالب علموں کی جانب سے سوشل میڈیا پر پی آئی اے کے خلاف ٹرینڈ چلایا جا رہا تھا اور الزام لگایا جا رہا تھا کہ قومی ایئرلائنز طالب علموں سے زیادہ قیمتیں وصول کررہی ہے۔
پی آئی اے حکام کے مطابق پاکستان سے چین جانے والے طالب علموں کے لیے سامان کے وزن کی حد کو بڑھا کر 80 کلوگرام کردیا گیا ہے۔
اس وقت پی آئی اے کی ہفتے میں دو پروازیں پاکستان سے چین جا رہی ہیں۔
ایک پرواز اسلام آباد سے چینگدو جبکہ دوسری پرواز اسلام آباد سے بیجنگ جاتی اور واپس آتی ہے۔
خیال رہے کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد چینی یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے پاکستانی طالب علموں کی ایک بڑی تعداد چین سے واپس پاکستان آگئی تھی۔ کورونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے پی آئی اے اور دیگر ایئرلائنز کی چین کے لیے پروازیں تقریباً سات مہینوں تک بند رہیں تھیں۔
پی آئی اے نے چین کے لیے اپنا فضائی آپریشن رواں سال جون کے مہینے میں تقریباً سات ماہ کے تعطل کے بعد دوبارہ کیا تھا۔

شیئر: