Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سیلاب زدگان کے لیے امداد لے کر دوسرا سعودی طیارہ کراچی پہنچ گیا

پاکستان میں سیلاب زندگان کی امدادی مہم کے تحت سعودی عرب کی طرف سے دوسرا امدادی طیارہ کراچی پہنچ گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق طیارے میں 90 ٹن کا امدادی سامان ہے جس میں غذائی اشیا کے علاوہ صحت  سے متعلق اشیا اور خیمے موجود ہیں۔
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کے تحت پہنچنے والا یہ سامان 9500 متاثرین کے لیے کافی ہوگا۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر پاکستانی سیلاب زندگان کی مدد کے لیے فضائی پل قائم ہوچکا ہے  جس کے تحت متاثرین کے لیے مختلف قسم کے امداد سامان کی فراہمی کی جارہی ہے۔
دوسری طرف اسلام آباد میں متعین سفیر نواف المالکی نے کہا ہے کہ ’پاکستان کو امدادی سامان پہنچانے والا اولین ملک سعودی عرب ہے‘۔
’امدادی سامان سے بھرا ہوا پہلا طیارہ کراچی پہنچ چکا ہے جس میں 15 ہزار سے افراد کے لیے غذائی پیکٹ تقسیم کردیا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ہم چار مختلف قسم کے پلان  پر کام کر رہے ہیں جس میں سب سے پہلا غذا اور رہائش کی فراہمی ہے‘۔
’دوسرا پلان امدادی سامان کا فضائی پل ہے جس میں متاثرین کی ضرورتیں پوری کی جائیں گی‘۔
’اس سلسلے میں آج کراچی ایئرپورٹ پر دوسرا طیارہ پہنچ چکا ہے جس میں مختلف قسم کا امداد سامان موجود تھا‘۔
’تیسرا پلان یہ ہے کہ ہم سعودی عوام سے عطیات مہم جمع کررہے ہیں جو ملک بھر میں شروع ہوچکی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ہمارا چوتھا پلان یہ ہے کہ آئندہ ہفتوں میں ہم نقصان کا تخمینہ لگائیں گے ۔ سیلاب کے باعث کتنے مکانات گر گئے ہیں اور بنیادی ڈھانچے کو کتنا نقصان ہوا ہے‘۔

شیئر: