Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

اسلام آباد سے لاپتہ شہری حسیب حمزہ اپنے گھر پہنچ گئے

عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو حسیب حمزہ کو بدھ کی صبح 10 بجے تک پیش کرنے کا حکم دیا تھا (فوٹو: اسلام آباد پولیس)
اسلام آباد پولیس کے مطابق لاپتہ شہری حسیب حمزہ اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ بدھ کو اسلام آباد پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ ’تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقے سے اغوا ہونے والے حسیب حمزہ گھر پہنچ گئے۔‘
 ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ’حسیب حمزہ کے والد نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی کوششوں کی تعریف کی۔ حسیب حمزہ کے والد نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی بھرپور سپورٹ پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جبکہ ان کی فیملی نے وزیراعظم ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔‘
یاد رہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے گذشتہ روز آئی جی اسلام آباد کو لاپتہ شہری حسیب حمزہ کو بدھ کو صبح 10 بجے تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے خفیہ ایجنسیوں کے سیکٹر کمانڈرز کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

شیئر: