Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

بچنے نے سگریٹ نوشی ترک کردی

سماٹرا - - - - - انڈونیشی جزیرے سماٹرا کے چھوٹے سے قصبے میں آلدی ریزاول نامی بچہ اس وقت عالمی میڈیا میں شہرت پاگیا جب اسے لوگوں نے 2سال کی عمر میں لگاتار سگریٹ پیتے ہوئے دیکھا۔ اطلاعات کے مطابق یہ بچہ ان دنوں روزانہ 40سگریٹ پی رہا تھا۔ مگر پھر 2013ء میں مختلف کوششوں کے بعدوہ اپنی اس لت کو چھوڑنے میں کامیاب ہوگیا۔ اس کے گھر والوں کا کہناہے کہ کثرت سے تمباکو نوشی اور بسیار خوری سے 5سال میں اسکا وزن 24کلو گرام ہوگیا تھا جس کے بعد اسکے والدین نے اس کا وزن کم کرنے کیلئے بہت سارے جتن کئے اورآخر کار یہ بچہ ا پنی بری عادت چھوڑنے پر آمادہ ہوگیا۔ اب اس کی حالت بھی بہتر ہے۔ وہ تعلیم پر توجہ بھی اچھے طریقے سے دے رہا ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ تمباکو نوشی کی عادت اتنی خراب ہے کہ بڑے لوگ بھی اس سے باآسانی جان نہیں چھڑا پاتے مگر اس بچے نے لوگوں کو اپنی قوت ارادی سے حیران کردیا ہے۔ اسکی عادت چھڑانے میں انڈونیشی حکومت کا بھی ہاتھ تھا جس نے اس سلسلے میں اسکی خصوصی مدد کی۔ اب اس بچے کی عمر9سال ہے اور وزن بھی کم ہوگیا ہے جبکہ پڑھائی پر بھی اسکی توجہ بڑھ گئی ہے۔ اس بچے کی حالت کے پیش نظر حکومت نے دیہی علاقوں میں بچوں کی تمباکو نوشی کا سلسلہ ختم کرنے کے لئے باقاعدہ مہم شروع کردی ہے۔ اسکی ماں کا کہناہے کہ تمباکو نوشی کے دنوں میں جب وہ کبھی اپنے بچے کو روکنے کی کوشش کرتی تھی تو وہ دیوار سے سرپٹخنے لگتا تھا اور مجبوراًٰ اسکی خواہش پوری کرنا پڑتی تھی۔ امراض اطفال کے ماہر ڈاکٹر ولیم نواوی کا کہناہے کہ بعض صورتحال میں کثرت تمباکو نوشی بھی وزن بڑھاتی ہے کیونکہ ایسی حالت میں خون خوراک سے حاصل کردہ گلوکوز کو ختم کرنے کے قابل نہیں رہتا جسکی وجہ سے اس عادت میں مبتلا افراد کا وزن اور تن و توش سب بڑھ جاتا ہے۔

شیئر: