Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025

سندھ میں پانچ اضلاع کو بجلی فراہم کرنے والے گِرڈ سٹیشن کو بچانے کی کوششیں

پاکستانی حکام ضلع دادو میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے ایک اہم گِرڈ سٹیشن کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پیر کو حکام نے کہا ہے کہ لاکھوں لوگوں کو بجلی فراہم کرنے والے گِرڈ سٹیشن کو سیلاب سے بچانے کے لیے بند باندھنے جیسے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
سیلاب سے ضلع دادو بھی شدید متاثر ہوا ہے۔ اس گِرڈ سٹیشن سے صوبے کے پانچ اضلاع کو بجلی مہیا کی جاتی ہے۔
امدادی عملہ گِرڈ سٹیشن کے سامنے بند باندھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
دادو کے ضلعی افسر سید مرتضٰی علی شاہ نے کہا ہے کہ ’بجلی گھر کو بچانے کے لیے تمام حفاظتی اقدامات پہلے ہی لیے جا چکے ہیں۔‘
وزیراعظم شہباز شریف نے حکام کو 500 کلو واٹ کے گِرڈ سٹیشن کو سیلاب سے بچانے کی ہدایت کی تھی۔
ریکارڈ مون سون کی موسلادھار بارشوں اور پہاڑوں برف پگھلنے کی وجہ سے ملک بھر میں تین کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1400 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
طوفانی بارشوں کے سبب لوگوں کے گھر، سڑکیں، فصلیں تباہ اور مال مویشی بہہ گئے ہیں۔
ایک اندازے کےمطابق نقصانات کا تخمینہ تقریباً 30 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔
پاکستان کی حکومت اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سیلاب کی تباہ کاریاں ہوئی ہیں۔
اقوام متحدہ کے اداروں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کا جائزہ لینے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔

شیئر: