Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

خلیج میں مقیم تارکین ویزہ کے بغیر مصر جاسکیں گے

قاہرہ:خلیجی ممالک میں مقیم تارکین ویزے کے بغیر مصر جاسکیں گے۔ مصری حکومت متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں مقیم غیر ملکیوں کو ایئرپورٹ پر ویزے جاری کرنے کی سہولت دے گی۔ مصری وزیر سیاحت یحی راشد نے کہا ہے کہ یکم مئی سے خلیجی ممالک میں مقیم غیر ملکیوں کو مصر آنے کے لئے پیشگی ویزے لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ وہ مصر پہنچ کر ایئرپورٹ سے ویزہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصر سیاحت کے شعبے کو فروغ دینا چاہتا ہے ۔ اس مقصد کے لئے خلیجی میں مقیم غیر ملکیوں کو ویزہ سے استثنی دیا جارہا ہے۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: