Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

سعودی قیادت کی برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوم کو مبارکباد

نئے برطانوی بادشاہ کی کامیابی،خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا ہے (فوٹو روئٹرز)
سعودی عرب کی قیادت  نے برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوم کو مبارکباد دی ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے برطانیہ کے نئے بادشاہ کو مبارکباد کےعلیحدہ پیغامات ارسال کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی قیادت نے برطانوی بادشاہ کے نام پیغام میں  دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقعات کی ستائش کی اور دوطرفہ تعاون مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
سعودی قیادت نے نئے برطانوی بادشاہ کی کامیابی، ملک کی خوشحالی  کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے پیغام میں چارلس سوم کی اچھی صحت کےلیے بھی نیک خواہشات ظاہر کی ہیں۔
یاد رہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد چارلس سوم برطانیہ کے بادشاہ بن گئے ہیں۔ اس حوالے سے لندن کے سینٹ جیمز پیلس میں نئے بادشاہ کے اعلان کی روایتی تقریب کا انعقاد ہوا ہے.
امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق سنیچر کو منعقد ہونے والی تقریب میں چارلس سوم کو برطانیہ کا نیا بادشاہ بنانے کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ پہلی مرتبہ یہ تقریب ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھائی گئی۔
چارلس سوم اگرچہ جمعرات کو اپنی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد بادشاہ بن گئے تھے تاہم نئے بادشاہ کے اعلان کی سرکاری تقریب ایک آئینی اور روایتی ضرورت تھی۔  
بادشاہ چارلس نے چرچ آف سکاٹ لینڈ کی روایات کی پاسداری کا عزم ظاہر کیا اور حلف لینے کے بعد دستاویزات پر دستخط کیے، ان کی اہلیہ ملکہ کمیلا پارکر اس موقع پر گواہ کے طور پر موجود تھیں۔

شیئر: