Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

بحر احمر ایئر پورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کے تجربات کامیاب

کمپنی نے کہا ہے کہ ’ریکارڈ وقت میں رن وے کی تیاری کارنامہ ہے‘ ( فوٹو: سبق)
بحر احمر کمپنی نے کہا ہے کہ بحر احمر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر ٹیک آف اور لینڈنگ کے کامیاب تجربات ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کمپنی نے کہا ہے کہ ’نئے ایئرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کے تجربوں کے ساتھ فضائی ٹریفک کے امدادی آلات کا بھی تجربہ ہوا ہے‘۔
کمپنی نے کہا ہے کہ ’ریکارڈ وقت میں رن وے کی تیاری کارنامہ ہے۔ کمپنی نے متعلقہ اداروں کو ایئرپورٹ کی تعمیر کے لیے کام جاری ہے‘۔
کمپنی نے کہا ہے کہ ’بحر احمر انٹر نیشنل ایئرپورٹ بنیادی منصوبوں میں سے ایک ہے جو شمالی علاقوں میں جاری نئے منصوبوں کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گا‘۔

شیئر: