Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

امریکی طیارہ خوراک اور امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا

امریکہ اگلے چند دنوں میں امدادی سامان کی مزید کھیپ بھی بھیجے گا (فوٹو: پاکستان فضائیہ)
پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امریکہ سے خوراک اور امدادی سامان کے ساتھ ایک طیارہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔
پاکستان فضائیہ کی جانب سے جمعے کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق ’سیلاب متاثرین کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جاری امدادی سلسلے میں امریکہ کے C-17 طیارے کا اسلام آباد کے نور خان ایئربیس پر پاک فضائیہ کی اعلیٰ قیادت نے استقبال کیا۔‘
پاکستان فضائیہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’امریکہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے اگلے چند دنوں میں وسیع پیمانے پر ہیومینیٹیرین ائیر برِج پر مشتمل امدادی سامان سے لیس طیارے پاکستان بھیجے گا-‘
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’امدادی سامان امریکہ کی طرف سے سیلاب زدگان کی تکالیف کو کم کرنے اور اس پریشان کن آفت کے دوران پاکستان کی معاونت کے لیے بھیجا گیا ہے۔‘

شیئر: