Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے پارٹی چھوڑ دی، عمران خان کے بیان پر غم وغصہ اور نسیم شاہ کے چھکے سمیت پاکستان سے ہفتہ بھر کی اہم خبریں

پاکستان تحریک انصاف کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی فوج کی جانب سے عمران خان کے بیان پر غم وغصے کا اظہار اور شارجہ میں نسیم شاہ کے چھکے ہفتہ رفتہ کے دوران اہم موضوعات میں شامل رہے۔
وزیراعظم کی شاباش پانے والی بلوچستان کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر، عدالت کی جانب سے عمران خان کا جواب مسترد ہونا اور خاتون رکن اسمبلی کی افسران کے خلاف درخواست کی خبروں نے بھی زیادہ توجہ حاصل کی۔

پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے پارٹی چھوڑ دی، ’عمران خان کہتے کچھ اور کرتے کچھ ہیں‘

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی عوامی مقبولیت کے باوجود خیبرپختونخوا سے رکن صوبائی اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے ایم پی اے محمد فہیم نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے دعوٰی کیا ہے کہ ’20 اراکین اسمبلی مجھ سے رابطے میں ہیں۔‘
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

فوج میں عمران خان کے بیان پر شدید غم و غصہ ہے: آئی ایس پی آر

سابق وزیراعظم عمران خان کے ایک حالیہ بیان پر ردعمل میں پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ ’فوج میں بیان پر شدید غم و غصہ ہے۔‘
پیر کو جاری کیے گئے بیان میں آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’فیصل آباد میں ہونے والے سیاسی جلسے کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے پاکستانی فوج کی سینیئر قیادت کے بارے میں ہتک آمیز اور انتہائی غیر ضروری بیان پر پاکستان آرمی میں شدید غم و غصہ ہے۔‘
مکمل خبر یہاں پڑھیں

او ایس ڈی سے وزیراعظم کی شاباش تک، بلوچستان کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر

’25 اور 26 اگست کو مسلسل 36 گھنٹوں تک ہونے والی تیز بارش کے بعد جب میں چار محافظوں کے ہمراہ  بی بی نانی کے مقام پر پہنچیں تو وہاں تین ہزار سے زائد لوگ پھنسے ہوئے تھے۔ غیر آباد پہاڑی علاقے میں پھنسے بیشتر مسافر دو دنوں اور تین راتوں سے بھوکے پیاسے تھے اور خوراک نہ ملنے کی وجہ سے بے ہوش ہو رہے تھے۔ ہم نے بڑی مشکلوں سے خوراک کا بندوبست کرکے انہیں بچایا۔ اگر مزید تاخیر ہوتی تو مری جیسا سانحہ رونما ہوسکتا تھا۔‘
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

عدالت نے عمران خان کا جواب مسترد کر دیا، فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کا جواب مسترد کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

پی ٹی آئی کی سابق خاتون رکن کی قومی اسمبلی کے تین افسران کے خلاف درخواست

پاکستان تحریک انصاف کی (سابق) رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار خان نے سیکرٹری قومی اسمبلی سمیت دو افسران کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال، ہراسانی، اور نشانہ بنانے پر درخواست پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں جمع کرا دی ہے۔
درخواست میں پاکستان کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کو سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین، ایڈیشنل سیکرٹری شمعون ہاشمی اور ڈی جی پروٹوکول وسیم چوہدری کے خلاف تحقیقات اور انکوائری کی استدعا کی گئی ہے۔ 
مکمل خبر یہاں پڑھیں

’شارجہ اب نسیم شاہ کے چھکے کے سبب جانا جائے گا‘

پاکستان نے شارجہ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی ہے۔
افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 130 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔
پاکستان کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے اور اسے چھ گیندوں پر 11 رنز درکار تھے۔ محمد حسنین اور نسیم شاہ دو بولرز کریز پر موجود تھے اور شکست پاکستانی فینز کو آنکھوں کے سامنے  نظر آ رہی تھی۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

انڈین ٹیم کو شکست، پاکستان کی جیت کی خوشی منانے والا حوالات پہنچ گیا

کسی من چاہے لمحے کی خوشی منانا ہر ایک کا حق سمجھا جاتا ہے لیکن خوشی منانے کا انداز بعض اوقات پریشانی کا باعث بن جاتا ہے۔
کچھ ایسا ہی معاملہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے مکین کے ساتھ بھی ہوا، جس نے انڈیا سے پاکستان کے میچ جیتنے کی خوشی منائی لیکن خطرناک انداز اپنانے کی وجہ سے پولیس کی گرفت میں آ گیا۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

لندن سے چوری کی گئی بینٹلی ملسان کراچی سے برآمد، دو افراد گرفتار

برطانیہ سے چوری ہونے والی انتہائی مہنگی گاڑی بینٹلی ملسان پاکستان کسٹمز نے کراچی سے برآمد کر لی ہے۔
کسٹم حکام کے مطابق کارروائی برطانوی سکیورٹی ادارے کی معلومات پر کی گئی۔
کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے ایک گھر میں کھڑی گاڑی تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر کے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

شیئر: