ویڈیو:جدہ کے حراج صواریخ سے تجاوزات کیخلاف کریک ڈائون
Array
(
[und] => Array
(
[0] => Array
(
[video_url] => https://youtu.be/nu7O4uMmdMo
[thumbnail_path] => public://video_embed_field_thumbnails/youtube/nu7O4uMmdMo.jpg
[video_data] => a:1:{s:7:"handler";s:7:"youtube";}
[embed_code] =>
[description] =>
)
)
)
بڑے پیمانے پر غیر قانونی خوانچے اور فٹھ پاتھ پر قائم کھوکھے ختم کر دیئے گئے
جدہ :ریجنل بلدیہ نے شہر کے جنوبی علاقے حراج صواریخ میں غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کیلئے وسیع پیمانے پر کارروائیوں کا آغاز کر دیا ۔ سبق نیوز کے مطابق بلدیہ کی جانب سے حراج صواریخ میں متعدددکانداروں اور شورومز مالکان کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھی کہ غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کی جانب سے بڑے پیمانے پر ناجائز تجاوزات کی گئی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کا چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔ ناجائز تجاوزارت کے باعث حراج میں جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ گاڑیوں کی پارکنگ میں بھی لوگوں نے خوانچے اور کھوکھے لگائے ہوئے تھے جس کی وجہ سے نہ صرف دکانوں بلکہ وہاں آنے والوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑتا تھا ۔ اس ضمن میں مقامی اخبار کا کہنا ہے کہ حراج صواریخ میں دکانداروں اور شورومز کے مالکان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد عارضی دکانیں اور کھوکھے لگائے ہوئے ہیں جس کے سبب علاقہ کافی تنگ ہو جاتا تھا اور وہاں آنے والوں کو بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔ دکانداروں کا کہنا تھا کہ اکثر غیر ملکی مقامی شہریوں کے نام سے کام کررہے ہیں جو خلاف قانون ہے ۔ حراج مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ غیر قانونی خوانچوں اور دکانوں میں مسروقہ اور ممنوعہ مال کی بھی خرید و فروخت ہوتی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیہ علاقے کی مسلسل نگرانی جاری رکھے اور ان غیر قانونی افراد کے خلاف مہم تیز کرے تاکہ ممنوعہ اشیاء کی خرید وفروخت پر قابو پایا جاسکے ۔