Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

انگلش کر کٹر ظفر انصاری اچانک ریٹائر

لندن... انگلینڈ کی قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر ظفر انصاری نے اچانک بدھ کو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ ان کی عمر صرف 25 سال ہے۔ انہوں نے یہ اعلان انگلینڈ کے ساتھ اپنا ڈیبیو کرنے کے صرف 6 ماہ بعد کردیا۔ وہ 8 سال کی عمر سے سرے کے ساتھ کھیل رہے تھے۔ اب قانون میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں۔ اپنے ایک بیا ن میں کہا کہ پروفیشنل کرکٹر کی حیثیت سے 7 سال اور کھیل میں 20 سال گزارنے کے بعد اپنا کرکٹ کیریئر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگرچہ یہ انتہائی مشکل فیصلہ تھا اور بڑے افسوس کے ساتھ میں اسے الوداع کہتا ہوں۔ شروع سے سوچ رکھا تھا کہ جب بھی صحیح وقت آیا میں آگے کی طرف دیکھوں گا وہ وقت اب آچکا ہے۔ ہمیشہ ہی کرکٹ کو اپنی زندگی کو ایک حصہ سمجھا ہے ۔ میرے دیگر عزائم بھی ہیں جنہیں پورا کرنا چاہتا ہوں۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے میں اپنا دوسرا کیریئر قانون میں شروع کرنا چاہتا ہوں hس کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔ ظفر انصاری نے 2013 ءمیں کیمبرج یونیورسٹی سے سیاست، فلسفہ اور سوشیالوجی میں ڈگریاں حاصل کی ہیں پچھلے سال ہی لندن کی رائل ہالووے یونیورسٹی سے تاریخ میں ایم کی ڈگری حاصل کی تھی۔ 
 

 

شیئر: